27 دسمبر 2025 - 22:01
زیلنسکی اور ٹرمپ کی  ملاقات سے قبل روس کا یوکرین پر شدید فضائی حملہ

روس نے ہفتے کے روز یوکرین کے دارالحکومت کیف اور دیگر علاقوں پر سینکڑوں ڈرونز اور میزائلوں سے شدید حملہ کیا، جو صدر وولودیمیر زیلینسکی کے بقول امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متوقع اہم ملاقات سے قبل دباؤ بڑھانے کی ایک واضح کوشش ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || وولودیمیر زیلینسکی - ڈونلڈ ٹرمپ ملاقات کا مقصد تقریباً چار سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لئے کسی ممکنہ معاہدے پر پیش رفت کرنا بتایا جا رہا ہے۔

صدر زیلینسکی کے مطابق رات گئے ہونے والے اس بڑے حملے میں تقریباً 500 ڈرونز اور 40 میزائل استعمال کیے گئے، جس کے نتیجے میں کیئف کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ انہوں نے اس حملے کو واشنگٹن کی ثالثی میں جاری امن کوششوں کے جواب سے تعبیر کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha